بیدر۔15؍اکتوبر۔(محمدامین نواز بیدر)۔
حضرت سید نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری ؒ المعروف بہ
حضرت سید پاشاہ توکلیؒ چٹگوپہ شریف بیلکھیرہ کراس تعلقہ ہمناآباد بیدر کا
دوروزہ سالانہ عرس شریف نہایت ہی ادب و احترام سے حسب روایت حجرہ حضرت
ممدوح ؒ میں محفل قل ، ذکر و اذکار کے ساتھ آغاز عمل میںآیا۔ 13؍اکتوبر کو
بعد ادائیگی نماز ظہر قیام گاہ حضرت ممدوح ؒ میں سجادہ نشین کی نگرانی میں
محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ممتاز قوال امجد احمد خان وارثی ، اسد
احمد خان وارثی حیدرآبادنے ساز پر نعتیہ و منقبتی اور عرفانی کلام پیش کرکے
کئی مریدین پر بے خودی کی کیفیت پیدا کردی قبل از نماز عصر حضرت ممدوح ؒ
کی قیام گاہ سے جلوس صندل شریف جناب سجادہ نشین کی نگرانی میں بر آمد ہوا۔
مریدین ، معتقدین ،علمبرداران و لنگر برداران نے اپنے سروں پر صندل شریف کی
کشتیوں کو اُٹھائے پیدل تین کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے درگاہ حضرت
ممدوحؒ پہنچے ۔ بعد ادائیگی نماز مغرب جناب سید شاہ حسین المعروف سید عزیز
احمدتوکلی مرزائی چشتی القادری قلندری جگتابی سجادہ نشین و متولی نے جمیع
علمائے مشائخین ، مریدین ، معتقدین اور معززین کی موجودگی میں جملہ رسومات
صندل مالی کی خصوصی خدمات انجام دئیے ۔ گلہائے عقیدت سلام ونیاز فاتحہ،
تقسیم و تبرکات طعام برائے خاص و عام کا اہتمام احاطہ درگاہ شریف میں کیا
گیا ۔ جناب میر الیاس علی ایڈوکیٹ ، سید بہاؤ الدین ایڈوکیٹ ، محمد فراست
علی ایڈوکیٹ ، خلیل احمد ایڈوکیٹ،محمد نسیم الدین پٹیل، محمد سلیم الدین
قریشی مقطع دار،سید شان الحق بخاری، محمد عبدالعلی نیوز ایڈیٹر روزنامہ
حیدرآباد کرناٹک ، اشرف پٹیل ،ڈاکٹر این اے قادری منہلی ،سبھاش کلور ،
سید
عمر ہاشمی ، سید ظہور ہاشمی ، محمد شمس الدین ، محمد یونس صدیقی ، محمد
اسلم سیٹھ سوداگر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ بعد نماز عشاء سماع خانہ
حضرت ممدوحؒ میں محفل سماع گرم ہوئی جو قبل از نماز فجر جاری رہی ۔
14اکتوبر بعد نماز فجر فاتحہ تقسیم تبرکات و لنگر عام کا اہتمام کیا گیا ۔
بعد نماز ظہر جلسہ جشن چراغاں و محفل سماع بعد ادائیگی نماز عصر فاتحہ
خوانی پیشکشی چادر گل و تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین عمل میں آئے ۔ملک کے
مختلف مقامات سے آئے ہوئے علمائے مشائخین ، سجادگان و متولیان مریدین ،
معتقدین ، عوامی منتخب نمائندوں ،صحافیوں کی سجادہ نشین نے شال پوشی و
گلپوشی فرمائی ۔آندھرا پردیش، تلنگانہ ، مہاراشٹرا، کرناٹک کے بیلگام
،دھارواڑ، کولاپور ، میرج، گوا، اور دیگر مقامات کے علاوہ اطراف و اکناف کے
بلا لحا ظ مذہب وملت عقیدتمندان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔قیامگاہ و
درگاہ حضرت ممدو حؒ کو برقی قمقموں سے منور کیا گیا تھا۔ احاطہ حضرت درگاہ
ممدوحؒ میں عقیدتمندان کی سہولت کیلئے وضوخانہ ، بنیادی سہولیات کے علاوہ
قیام وطعام کے بہترین انتظامات دیکھے گئے ۔جناب سید عزیز احمد توکلی سجادہ
نشین کی نگرانی میں جناب راشد پٹیل پروپرائٹر نیشنل میڈیکل ، سید محمد علی
پٹیل، ڈاکٹر احمد علی پٹیل اور محمد آصف نے تمام کا استقبال اور انتظامات
میں برھ چڑھ کر حصہ لیا۔سجادہ نشین کی خصوصی دعائے سلامتی کے بعد دور وزہ
روحانی تقریب صندل تکمیل پذیر ہوئی ۔***
تصویر ای میل :حضرت سید نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری ؒ
المعروف بہ حضرت سید پاشاہ توکلیؒ چٹگوپہ شریف بیلکھیرہ کراس تعلقہ
ہمناآباد بیدر کا دوروزہ سالانہ عرس شریف
نمائندہ اعتمادبیدرمحمدامین نواز‘
Cell No:9731839583